Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30سالہ خاتون ماں کی تدفین چھوڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوگئی

 میسا چوسٹس.... مقامی پولیس نے ایک ایسی 30سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے ماںکی موت کا غم منانے کے بجائے اس کی دولت لوٹنے کی کوشش کی او رمبینہ طور پر اس کی تدفین چھوڑ کر اسکے گھر میں گئی۔ تجوری پر ہاتھ صاف کیا اور مجموعی طور پر 90ہزار ڈالر کی قیمتی اشیاءلے بھاگی۔ کمال یہ ہے کہ بھاگتے وقت وہ ماں کے گھر سے تجوری بھی اٹھا کر بھاگ نکلی تاہم جب تجوری کی چوری اور اس میں موجود اشیاءکے غائب ہونے کا علم ہوا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے ایلس ڈیونپور ٹ نامی اس خاتون کو ایک موٹل سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق اسے 15ہزار کے ذاتی مچلکے پر وقتی طور پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ واردات میں اسکی مدد کرنے کے جرم میں ڈیرون نامی شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
 

شیئر: