Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، پاکستان سے نئے خطوط پر تعلقات کا خواہشمند

اسلام آباد..... امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے نئے خطوط پر تعلقات کا خواہشمند ہے جسکی بنیاد دو طرفہ مفادات پر ہوگی۔ امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے گزشتہ دنوں پاکستانی حکام سے جو ملاقات کی اس میں اسی معاملے پر بات ہوئی تھی۔ دو روزہ دورے کے اختتام پر ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان او رامریکہ کے تعلقات میں انٹیلی جنس خصوصاً انسداد دہشتگردی تعاون کے ذریعے بہتری آسکتی ہے۔ امریکی سفارتخانے میں محدود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ کوئی اچھا یا برا دہشتگرد نہیں ہوتا۔
 

شیئر: