Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم انگلش نے مقررہ 8اوورز میں 72رنز اسکور کئے

 میدان آباد ہوں تو اسپتال ویران ہو جاتے ہیں اور نوجوان طبقہ جس طرح میدانوں کو آباد کئے ہوئے ہے،مہمان خصوصی،گو اسٹار 61رنز بناسکی،عبید اللہ نے انعامات تقسیم کئے
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) سعودی پریمیئر لیگ کی جانب سے کریم کیپٹن چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ منعقد ہوا ۔ کریم انگلش اور کریم گو اسٹار الیون کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا۔ فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے والے میچ میں کریم انگلش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ۔ مقررہ 8 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 72 رنز اسکور کئے۔ جواب میں گو ا سٹار الیون 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 61 رنز ہی بنا سکی۔یوں کریم انگلش الیون فاتح ٹیم قرار پائی۔ میچ کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے گئے جن میں 3 میچز میں 223 رنز اسکور بنانے والے کامران کو بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا۔ 3 میچز میں8 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر گلفام کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی کریم کے آپریشنل مینجر عبیداللہ کا کہنا تھا کہ میدان آباد ہوں تو اسپتال ویران ہو جاتے ہیں اور نوجوان طبقہ جس طرح میدانوں کو آباد کئے ہوئے ہے اس سے ایک مثبت تاثر جاتا ہے کہ ہمارے نوجوان ایک صحت مند تفریح اور کھیل سے مستفید ہو رہے ہیں۔ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ نوجوان آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر سعودی پریمیئر لیگ کے سی ای او عرفان صدیقی اور صدر رانا عرفان تاج نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں چوہدری اختر کے علاوہ میڈیا ہیڈ شاہ میر خان، عدنا ن وحید، نافع حسین، رضوان صدیقی، رانا نعمان، اور سعودی پریمیئر لیگ کے دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔

شیئر: