Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولیان آسانج مسئلہ بن چکے ، ایکواڈورین صدر

کیٹو.... ایکواڈور کے نئے صدر لینن مورینو نے کہا ہے کہ لندن میں ان کے سفارتخانے میں پناہ لینے والے جولیان آسانج اب ان کےلئے ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔ صدر مورینو نے ان خیالات کا اظہار ٹیلی وژن پرانٹرویو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ا±ن کی حکومت کو یہ مسئلہ ورثے میں ملا ہے اور جلد ہی اس کے حل کےلئے مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ خفیہ دستاویزات کو عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے لندن میں اِس لاطینی امریکی ملک کے سفارت خانے میں 2012ءسے پناہ لئے ہوئے ہیں۔

شیئر: