Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمن باکسنگ :پنجاب کی آرزو اشرف ، رخسانہ پروین اور سندھ کی رضیہ بانوکامیاب

 
کراچی:پاکستان میں کھیلی جانیوالی پہلی ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ میں پنجابی کڑیاں جیت گئیں۔سندھ کی جانب سے رضیہ بانو نے51 کلوگرام میں کامیابی حاصل کی۔ بیشتر لڑکیاں چند ہفتے کی تیاری کے بعد باکسنگ رنگ میں اتریں اور اس چیمپیئن شپ کے بعد یہی کھیل انہوں نے اپنی شنا خت بنانے کی ٹھان لی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بارلڑکیوں کے مابین باکسنگ مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔اس پہلے قدم پر وہ اعتماد نہیں مگر کچھ نیا کرنے کے عزم نے انہیں صنف نازک سے باکسر بنا دیا ہے۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں اس3روزہ ایونٹ میں پنجاب کی آرزو اشرف اور رخسانہ پروین جبکہ سندھ کی رضیہ بانو نے اپنی اپنی کلاس میں گولڈ میڈل حاصل کئے۔ فاتح کھلاڑی کو 15 ہزار روپے انعام بھی دیا گیا۔انعامی رقم کچھ زیادہ نہیں مگر آگے بڑھنے کی لگن اور باکسنگ رنگ میں اپنی مہارت دکھانے کا نیا جذبہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ 

شیئر: