Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدن پر ٹیٹو بنوانے پرجاسکتی ہے انڈین ایئرفورس کی نوکری

نئی دہلی۔۔۔۔۔اگر آپ نے اپنے بدن پر ٹیٹو بنوایا ہوتو انڈین ایئرفورس میں نوکری ملنا مشکل ہے۔ دہلی ہائیکورٹ نے ایئرفورس کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں ایئرفورس کے ایک شخص کی تقرری اسلئے منسوخ کردی گئی جس نے اپنے بازوپر ایسا ٹیٹو بنوالیا تھا جو کبھی مٹایا نہیں جاسکتا۔ایئرفورس آدیواسیوں کو ان کے رسوم و رواج کے مطابق بنائے گئے ٹیٹو کے معاملے میں رعایت دیتی ہے۔ جسٹس ہما کوہلی اور جسٹس ریکھا پاٹل کی بنچ نے کہا کہ امیدوار کے بدن پر بنا ٹیٹو ایئرفورس کی طرف سے دی جانیوالی رعایتوں کے دائرے میں نہیں آتا اور اس نے اپنی عرضی جمع کرتے وقت بھی اپنے ٹیٹو کی تصویر نہیں دی جبکہ ایئرفورس کی جانب سے جاری اشتہار میں اس بارے میں احکام دیئے گئے تھے۔ایئرفورس کے وکیل نے واضح کیا کہ صرف بازوؤں کے اندرونی حصے ، ہاتھ کے پچھلے حصے اور ہتھیلی کے نچلے حصے میں ٹیٹو کی اجازت ہے تاہم امیدوارکی منظوری یا نامنظوری پر فیصلے کا حق سلیکشن کمیٹی کے پاس ہے۔

شیئر: