Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز:ہندنے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں ہرا دیا

 
ڈربن:جنوبی افریقہ اور ہند کے مابین ون ڈے سیریز میں کھیلا جانے والاپہلا میچ ہندنے 6وکٹوں سے جیت لیا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کئے۔جواب میں ہند نے 270 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی اور اجنکیے ریحانے نے بہترین کھیل پیش کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 189 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔ویرات کوہلی نے اس میچ میں اپنی 33ویں سنچری اسکور کی انہوں نے 112 رنز بنائے،ویرات کوہلی کو سنچری اسکور کرنے اور ٹیم کی جیت میں عمدہ کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ریحانے نے نصف سنچری بناتے ہوئے79 رنزاسکور کئے۔قبل ازیں جنوبی افریقہ کے اوپنر ہاشم آملہ 30کے مجموعی اسکور پر 16رنز بنا کر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی 5 وکٹیں 134 کے اسکور پرگر چکی تھیں تاہم فاف ڈوپلیسں نے عمدہ بیٹنگ کی اور پہلے کرس مورس کے ساتھ 74 اور بعد میں پھیلاکاوایو کے ساتھ مل کر 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ کپتان فاف ڈوپلیسس نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 120رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 269 رنز تک پہنچا دیا۔ کلدیپ یادو 3 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔ 6ون ڈے کی سیریز میںہند کو0-1کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

شیئر: