Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹر محمد نواز کی شادی کی اننگز شروع

لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد نواز نے شادی کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اس موقع کی تصاویر شیئر کی ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے نوجوان آل راونڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور دونوں کی شادی وہیں انجام پائی۔شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید گاون زیب تن کیا۔ شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

شیئر: