Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ : دوائی نہ کھانے پر سنگدل شخص نے والدہ کو ذبح کر دیا

قاہرہ .... مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نشے کے عادی شخص نے اپنی معمر والدہ کو دوائی نہ کھانے پر ذبح کر دیا۔ مصری اخبار کے مطابق پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ اخبارکا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا ۔ اہل محلہ نے پولیس کے آنے تک ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہیں دیا ۔ ملزم سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ نشے کا عادی تھا ۔ اسکی معمر والدہ جو کافی عرصہ سے بیمار تھی نے اس سے اپنی تکلیف کے بارے میں بتایا جس پر ملزم نے کہا کہ وہ دوائی کھالے ۔ جس پر والدہ نے کہا کہ وہ دوائی نہیں کھا سکتی ۔ یہ سن کر سنگدل ملزم طیش میں آگیا اور خنجر سے اپنی سگی والدہ کو ذبح کر دیا ۔ جنونی شخص نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ والدہ کی نعش پرانتہائی بے دردی سے خنجر زنی کرتا رہا ۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا ۔ 

شیئر: