Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں پہلا پھول کب کھلا ہوگا؟

لندن ..... پوری دنیا پھولوں کے حسن کا شکار ہے ۔ اسکی رنگت اور خوشبو کسی کو بھی اپنی جانب مائل کرلیتی ہے مگر شاید کوئی بھی نہیں جانتا کہ پہلا پھول دنیا میں کس وقت کھلا ہوگا۔ اسی مخمصے میں پڑے ہوئے دو سائنسدانوں نے جن کا تعلق برطانیہ اور چین سے ہے سرجوڑ کر حقیقت کا پتہ چلانے کی کوشش کی جسکے بعد انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ ان کے مطابق دنیا میں پہلا پھول غالباً اب سے 25کروڑ 60لاکھ سال قبل کھلا ہوگا۔ کچھ سائنسدانوں نے اپنی رائے الگ ظاہر کی ہے او رکہا ہے کہ پھولوں کی اصل عمر 14کروڑ 90لاکھ سال ہوسکتی ہے بظاہر دونوں اندازوں کے دورانیہ میں نمایاں فرق ہے۔ مگر پھولوں کو سمجھنے کے ابتدائی سبق کے طور پر ان اندازوں کو زیر غور رکھا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: