Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اےT-20 کپ کا فائنل سبحان کلب اور بسم اللہ کلب کے مابین کھیلا جائےگا

 
سید مسرت خلیل ۔ جدہ
مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے)T-20  کپ ٹورنامنٹ 2017-18کا فائنل سبحان کرکٹ کلب اور بسم اللہ کرکٹ کلب کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائےگا ۔ایم سی اے کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں سبحان کرکٹ کلب نے پاک اسٹالینز کوباآسانی 75رنز سے شکست دے دی ۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر224رنز کاپہاڑ اسکور کیا جو ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ ہے۔واجد، اظہر اور عمران نے عمدہ اسٹرک پلے کا مظاہرہ کیا۔واجد نے 30گیندوں پر11چوکوں کی مددسے 63رنز، اظہر نے4چوکے اور 2چھکوں کی
 بدولت صرف 18گیندوںپر44رنز بنائے ۔عمران نے26رنزاسکور کیا۔پاک اسٹالینز کی طرف عدنان نے26رنزدیکر3،بشارت نے 32رنز دیکر 2اور رضانے 4اوورز میں51دےکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاک اسٹالینز تمام وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بناسکی اور 75رنز کی کمی سے وننگ ٹارگٹ تک رسائی حاصل نہ کر سکی۔عدنان 4چوکے اور 2چھکوں کی مدد سے44رنز کےساتھ نمایا ں رہے۔حماد نے 22رنز بنائے۔عمران نے2،مطلب 2اور ظاہر نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔
دوسرا سیمی فائنل بسم اللہ کلب اور سعودی اوجرکے درمیان کھیلاگیا جسے بسم اللہ نے 39رنزسے جیت لیا۔بسم اللہ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے 8وکٹوں کے نقصان پر209 رنز کاٹارگٹ دیا۔ سلیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 54گیندوںپر 12چوکے اور 4چھکوںکی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔انھوں نے 113رنزبنائے۔بلال نے 32 اورمشتاق نے 17رنز بنائے۔سعودی اوجر کی طرف سے افضل، سجاداور منظور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میںسعودی اوجر170رنز بناسکی۔نوجوان ہارون نے 3چوکوں کی مدد سے22،ابرار 35اور یامین نے22رنز بنائے۔افضل نے 3،بلال اور روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ٹورنامنٹ کا فائنل 9فروری جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ ایم سی اے کے صدر سید زاہد علی نے مہمانوں اور کھلاڑےوں کے علاوہ شائقین کرکٹ کےلئے تما م انتظاما ت مکمل کرلئے ہیں۔فائنل میچ دیکھنے کےلئے شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

شیئر: