Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اور افغان جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

کابل۔۔۔ امریکی اور افغان جنگی طیاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران داعش کے جوزجان میں قائم ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ جوزجان صوبے کے پولیس سربراہ فقیر محمد جوزجانی نے بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے درزاب ضلع میں داعش خاصی فعال ہے۔ اسی طرح شمال مغربی صوبے بدخشان میں عسکریت پسندوں کے مراکز پر بھی بمباری کی گئی۔ بدخشاں کے عسکری مراکز میں چین کے شورش زدہ صوبے سنکیانگ کے عسکریت پسند پناہ لیتے ہیں۔  3 ایغور عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
اسے بھی پڑھیں :الغوطہ پر شامی فوج کے تازہ فضائی حملے مزید 40 شہری ہلاک

شیئر: