Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ریزرو فورس کے قیام کے لیے کوششیں

واشنگٹن ۔۔۔ عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈراس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا ہے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ریزرو فورس کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کا منصب سنبھالنے کے بعد کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم گلوبل پبلک ہیلتھ ہنگامی صورتحال اور نئے امراض کے تدارک کیلئے ایک گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ریزرو فورس قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7ماہ  میں انہوں نے عالمی صحت تنظیم کے ڈھانچے ، تنظیم کے طریقہ کار میں اصلاحات اور بہتری کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس وقت دنیا کو  نازک صورتحال کا سامنا ہے۔ کسی بھی  ہنگامی صورتحال سے  کسی  ملک کااکیلا نمٹنا  بہت مشکل ہے اس لئے ہمیں ایک گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ریزرو ٹیم یا فورس چاہیے۔ یہ ٹیم دنیا کے مختلف علاقوں میں موجود ر ہے اور جہاں جہاں ہنگامی صورتحال ہو، وہاں امداد فراہم کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ  اس ایمرجنسی ریزرو فورس میں 50 ممالک کے  شعبہ صحت سے وابستہ ہزاروں اہلکار شامل ہوں گے۔ یہ اہلکار  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں گے۔
اسے بھی پڑھیں:الغوطہ پر شامی فوج کے تازہ فضائی حملے مزید 40 شہری ہلاک

شیئر: