Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# لودھراں _ کپتان _ کا

جمعہ کو لودھراں میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کئی ٹویٹس سامنے آئے۔ پی ٹی آئی آفیشل راولپنڈی کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ”لودھراں کپتان کا“۔ 
فرحان ورک نے کہا کہ لودھراں کا جلسہ2018ءکے عام انتخابات سے پہلے پٹواری لیگ اور”اسٹیٹس کو“ کے لئے پی ٹی آئی کا آخری گھونسہ ثابت ہوگا۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹویٹ کیا کہ کے پی حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ وہاں مذہب کے نام پر معصوم طلبہ کو شہید کیاجا رہا ہے ۔ کم عمر لڑکیوں کو زبردستی شادی یا ”گناہ“ کرنے پر مجبور کیاجا رہا ہے اور اگر وہ انکار کردیتی ہیںتو انہیں جان سے مار دیاجاتا ہے ۔ یہ سب کچھ خیبر پختونخوا میں پولیس اور وزیروں کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے ٹویٹ کیا کہ علی ترین کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہے کیونکہ لودھراں کے عوام کو بھی استحقاق حاصل ہے کہ وہ اس شخصیت کو منتخب کریں جسے وہ چاہتے ہیں۔
یسریٰ عمرانی نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان ابھی تک شکار کی مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔ابھی انہیں اہداف حاصل کرنے ہیں۔
منزہ حسن نے ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی ایسی نوجوان قیادت سامنے لاتی ہے جو نہ صرف تعلیم یافتہ ہوتے ہیںبلکہ متحرک، پرجوش اور اہداف کے حصول کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیںتاکہ وہ کچھ منفرد کر کے دکھا سکیں۔ وہ اپنے حلقوں میں ووٹرز اور سپورٹرز سے بھی باقاعدہ رابطہ استوار رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں