Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس اینجلس بد ترین ٹریفک جام والے شہروں میں سر فہرست

لاس اینجلس..... امریکی کار سروس اورٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی نے ٹریفک جام کے حوالے سے دنیا کے بد ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی جس میں امریکی شہر لاس اینجلس سرِ فہرست ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے دنیا بھر میں کئی مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔ ان مسائل میں ٹریفک کا مسئلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔حال ہی میں امریکی کار سروس اور ٹرانسپورٹ اینالسٹ کمپنی کی جانب سے دنیا کے ایسے شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جوٹریفک کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں۔ فہرست کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس ٹریفک کے حوالے سے دنیا کا بد ترین شہر ہے جہاں گزشتہ برس 2017ءمیں شہریوں نے ٹریفک جام میں 102 گھنٹے گزارے۔لسٹ میں دوسرے نمبر پر نیویارک اور ماسکو کے شہریوں نے 91 ، 91 گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہ کر گزارے۔فہرست میں ساﺅپاولو کے شہریوں نے 86، سانس فرانسسکو 79، بگوٹا 75 اور لندن کے باسیوں کے 74 جبکہ پیرس کے رہائشیوں کے 69 گھنٹے ٹریفک جام میں رہنے سے ضائع ہوئے۔

شیئر: