Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان 10 پن بولنگ فیڈریشن عالمی سطح کی کورٹ بنائے گی

اسلام آباد :پاکستان10 پن بولنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کورٹ بنانے کے لئے جگہ فراہم کرے تو پاکستان 10 پن بولنگ فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت کورٹ بنا سکتی ہے۔ سہولیات فراہم کی جائیں تو ایک بڑا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد کرا سکتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی کھیل ا سپانسر اور حکومت کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان 10 پن بولنگ فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت 10 پن بولنگ کے کھیل کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کےلئے کورٹ موجود نہیں جس میں انٹرنیشنل مقابلے منعقد کروا سکیں۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ گراس روٹ سطح پر اسکولوں اور کالجز کے لڑکے اور لڑکیوں کو تربیت دی جائے اور مسئلہ پھر وہی سامنے آجاتا ہے کورٹ نہیں۔

شیئر: