Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنہائیاں کے اداکار قاضی واجدہمیں تنہا چھوڑ گئے

 معروف اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ قاضی واجد ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ قاضی واجد کو کراچی کے عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قاضی واجد کا شمار پاکستان کی ریڈیو انڈسٹری کے اہم ناموں میں کیا جاتا ہے۔ اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے ہی کیا۔25 سال تک ریڈیو سے منسلک رہے۔قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔26 مئی 1930 کولاہور میں پیدا ہونے والے قاضی واجد نے ابتدائی تعلیم لاہور سے ہی مکمل کی۔ 1956 میں ریڈیو انڈسٹری میں قدم رکھا ۔بعد ازاں ٹیلی ویژن میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، کرن کہانی، آنگن ٹیڑا، تعلیم بالغاں، دھوپ کنارے، تنہائیاں اور متعدد ایسے ڈرامے شامل ہیں، جس میں انہوں نے زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حکومت کی جانب سے 1988 میں قاضی واجد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔بالآخر تنہائیاں کے اداکار ہمیں تنہا چھوڑ گئے۔
 

شیئر: