Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ریجن کے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے

جدہ ..... خراب موسم کی وجہ سے وزارت تعلیم نے مکہ مکرمہ ریجن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج بروز منگل جدہ اور نواحی علاقوں میں موسم گردآلود رہے گا ۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر ریجن کے تمام تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے تاکہ طلباءو طالبات کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے شہری دفاع کی جانب سے ریجن میں رہنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آج بروز منگل گردو غبار کے طوفان کا آغاز صبح 9 بجے سے ہو گا جو سہ پہر 4 تک جاری رہے گا ۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ لوگ خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں ۔

شیئر: