نئی فلم کیلئے امیتابھ اور کنگنا سے فلمساز کے رابطے

 بالی وڈ فلم ساز آر بلکی نے”پیڈمین“ کے بعد اپنی نئی فلم کے لئے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ فلم میں کنگنا رناوت ایک معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار کریں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ آر بلکی سے آئندہ ہفتے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت کا معاہدہ طے پا جائے گا اور اس بات کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔
 

شیئر: