کبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہا، حمیرا چنا

گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ میراکبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہامیں نے ہمیشہ اپنا احتساب کیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گئی ہوں وہاں پاکستانی موسیقی کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات ہوئی ہے ۔ پاکستانی گلوکاروں نے موسیقی کے شعبے میں کئی دہائیوں پہلے جو نام پیدا کیا تھا وہ آج بھی برقرار ہے ۔ انہوںنے تجویز دی کہ مختلف اداروں کو جوائنٹ ونچرکرتے ہوئے ایسی تقریبات کاانعقاد کرناچاہئے جہاں لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں۔
 

شیئر: