کراچی میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، سرفراز احمد

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی بہت ہی اچھی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل بہت کامیاب رہے گا ۔ ایک سوال پر سرفراز نے کہاکہ پی ایس ایل کے ذریعے پہلے لاہور میں بڑے کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوا اور اس کے بعد وہاں انٹرنیشنل میچ بھی ہوئے۔ امید ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے نتیجے میں کراچی میں بھی انٹر نیشنل میچز کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔ جو بھی ٹیمیں کراچی آکرکھیلیں گی انہیں اندازہ ہوگا کہ کراچی کا کراﺅڈ کتنا سپورٹنگ ہے اور انہیں یہاں کھیلتے ہوئے زیادہ لطف آئے گا ۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز نے امید ظاہر کی ان کی ٹیم اس مرتبہ صرف فائنل کھیلنے پر اکتفا نہیں کرے گی اور ہم چیمپیئن بننے کی کوشش کریں گے۔
 

شیئر: