سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹ میں شیرخوار بیٹی سمیت واپسی

 
ایشویل: سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز ایک سال سے زائد عرصے بعد کسی انٹرنیشنل میچ میں شرکت کے دوران کامیاب نہ ہو سکیں تاہم امریکی فیڈریشن کپ کا میچ ہارنے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہےں ۔ سیرینا ولیمز5ماہ قبل ایک بچی کی ماں بنی ہیں۔ میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ ان کی شیر خوار بیٹی بھی وہاں موجود تھی۔سیرینا اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمز کو ہالینڈ کی جوڑی نے3 سیٹس کے مقابلے کے بعد4-6 ،6-2 اور2-6سے شکست دی۔امریکہ یہ ٹائی مقابلے پہلے ہی جیت چکا ہے اور یہ ڈبلز میچ مجموعی نتیجے پر اثر انداز نہیں ہوا۔سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ گزشتہ سال آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شرکت کی تھی اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں تاہم مختلف مسائل سے وہ پورا سال ٹینس کورٹ سے دور رہیں ۔ اس سال اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے بھی موجود نہیں تھیں۔میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم دونوں ہارگئیں تاہم امریکی ٹیم جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ میرے ایک مرتبہ پھر مسابقتی ٹینس میں واپسی اہمیت کی حامل ہے ۔ آج اسٹینڈز میں میری بیٹی بھی میچ میں موجود ہے جس پر مجھے فخر ہے۔سیرینا نے ہنستے ہوئے کہا کہ امید ہے میں اپنا آئندہ میچ جیت کر اسے اپنی فتح کی نوید سنا سکوں گی۔

شیئر: