Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی وائٹس نے ریجنل ون ڈے کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی

 
راولپنڈی:کراچی وائٹس نے ریجنل ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کو5وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔میچ کی خاص بات فواد عالم کی 149رنز کی شاندار اننگزتھی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 347 رنز بنا کر بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے . شاہد یوسف نے 74 گیندوں پر 96 اور شان مسعود نے 51 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس کی ٹیم جلد ہی اوپنرز خرم منظور اور اسد شفیق سے محروم ہو گئی جس کے بعد فواد عالم اور اکبر رحمان نے تیسری وکٹ کیلئے 96 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن کراچی وائٹس کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب 41 رنز بنانے والے اکبر کے بعد فیصل اقبال بھی صرف4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔149 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد فواد کا ساتھ دینے دانش عزیز آئے اور دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 192 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔فواد عالم ہدف تک رسائی سے7رنز کے فاصلے پر 130 گیندوں پر 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کر آوٹ ہوئے ، ان کے آوٹ ہونے کے باوجود کراچی وائٹس نے 3 گیند پہلے ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ریجنل ون ڈے کپ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دانش عزیز نے 65 گیندوں پر 6 چھکوں اور4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رنز بنائے۔فواد عالم کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: