Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز میں دلچسپی کیلئے جنوبی افریقہ کی فتح ضروری ہے ، کیپلر ویسلز

 
جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے سابق کپتان کیپلر ویسلز نے کہا ہے کہ اگرچہ ہندوستانی ٹیم چوتھا ون ڈے ہار گئی مگر ابتدائی3 مقابلوں میں جنوبی افریقہ کی شکست پر حیرت ہے۔ ہماری ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابتدائی ون ڈے میچوں میں نظر نہیں آئی تاہم بارش سے متاثرہ چوتھا ون ڈے جیتنے سے سیریز میں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کو ابھی سے آئندہ سال ہو نے والے ورلڈ کپ کا ممکنہ چیمپیئن بھی قرار دے دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپلر ویسلز نے کہا کہ کوہلی الیون بیرون ملک بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اس لیے انگلینڈ میں ہو نے والے ورلڈ کپ میں اس کی فتح کا امکان روشن ہے۔ویسلز نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دے رہا بلکہ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میگا ایونٹ میں بہت ہی زیادہ مسابقتی ٹیم ثابت ہوگی اور حریف ٹیموں کے لئے اس کے ساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ اگر اس کے اہم کھلاڑی انجریز سے محفوظ رہتے ہوئے فارم میں رہے تو پھر اس کو شکست دینا بہت ہی مشکل ہوگا۔

شیئر: