Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

890ہزار ریال کے ریچارج کہاں گئے؟

مکہ مکرمہ....مکہ مکرمہ پولیس اور سراغرسانوں نے 8لاکھ 90ہزار ریال مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ چوری کرنے والے 3پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک دکاندار نے گشتی سیکیورٹی فورس سے شکایت کی تھی کہ اسکی دکان سے 890ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ چوری کرلئے گئے ہیں۔ واردات دکان کی عقبی دیوار میں رات کے وقت سوراخ کرکے انجام دی گئی۔ دکان میں جتنے ریچارج کارڈ تھے سب چوری کرلئے گئے۔ پولیس نے شکایت ملنے پر شہر کے تمام علاقو ںمیں اپنے کارندے تعینات کردیئے اور 2ایشیائی شہریو ںکو حقیقی نرخوں سے کم میں ریچارج کارڈ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ واردات میں انہی کا ہاتھ تھا۔
 

شیئر: