Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی، سعودی بن گیا

ریاض...سعودی ثقافت کے دیوانے فرانسیسی نوجوان نے سعودی ثوب ، غترہ اور عقال پہن کر اپنی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ، وائرل ہوگئی۔فرانسیسی نوجوان ولیم بوائے نے واضح کیا کہ اسے سعودی عرب پسند ہے۔ وہ چاہتاہے کہ بار بار سعودی عرب کی سیر کرے۔ اس نے حلقہ بگوش اسلام ہونے کے بعد فریضہ حج ادا کیاتھا۔ ٹوٹی پھوٹی عربی میں گفتگو کرکے مقامی شہریو ںکا دل جیتے ہوئے ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کی پسندیدہ ٹیم الہلال ہے۔ تاہم وہ النصر فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
 
 

شیئر: