Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلجیئم کی بڑی مسجد حکام کے حوالے

ریاض ...سعودی عرب نے برسلز کی بڑی مسجد بیلجیئم کے حکام کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔ سعودی حکومت نے یہ فیصلہ اعتدال پسند اسلام کے فروغ کے مشن کے تحت کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برسلز کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کرکے اطمینان دلایا تھا کہ برسلز کی بڑی مسجد کے انتظامات بیلجیئم حکام کے سپرد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعصبات سے بالا ہوکر روا داری اور قومی دھارے میں شمولیت کے رجحان کا ساتھ دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہم انتہا پسندی اور تعصب کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنے یہاں بھی اور بیرون مملکت بھی۔

شیئر: