Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    نئی دہلی ۔۔۔۔ کسٹم حکام نے دہلی ہوائی اڈے پر 10کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش کرتے ہوئے 4چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ اطلاع کے مطابق کسٹم حکام نے تائیوان سے ہانگ کانگ کے راستے آنیوالے مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران 10کلو گرام وزنی سونے کی 10چھڑیں برآمدکیں۔یہ سونا چینی شہریوں نے پینٹ میں چھپا رکھا تھا۔جس کی قیمت 3کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔دوسری جانب ریاض سے آنیوالے 3ہندوستانی مسافروں کو کسٹم حکام نے حراست میں لے لیا ۔ان کے قبضے سے 700گرام سونا اور 350گرام وزنی سونے کی 3چھڑیں برآمد کیں۔ ضبط شدہ سونے کی مالیت 31.56لاکھ روپے ہے۔

شیئر: