Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کے 25 وزیر اعلیٰ کروڑ پتی

    نئی دہلی۔۔۔۔۔ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) اور نیشنل واچ نے 31وزیر اعلیٰ کا جائزہ جاری کیا۔ ان میں 28ریاستی وزرائے اعلیٰ اور 2مرکز ی وزیر شامل ہیں۔ جائزہ الیکشن لڑنے سے پہلے وزراء کی جانب سے داخل کئے گئے حلفیہ بیان پر مبنی ہے۔ اس کے مطابق ہندوستان کے81فیصد(25) وزیر اعلیٰ کروڑپتی ہیں۔ان میں امیر ترین آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو ہیں۔ جن کی ملکیت177کروڑ روپے ہے۔علاوہ ازیں ٹاپ تھری میں کانگریس کے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک سرکار نے اپنی جائداد سب سے کم بتائی جن کے پاس 26لاکھ کی جائداد ہے۔ 100کروڑ روپے سے زیادہ جائداد والے 2وزیر اعلیٰ ہیں ،10سے 50کروڑ کے درمیان 6، ایک سے 10کروڑ کے بیچ والے 19اور ایک کروڑ روپے سے کم مالیت کی جائداد والے 6وزیر اعلیٰ ہیں۔

شیئر: