Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے رہنماء کی بہن وطن پہنچ گئیں

پیانگ یانگ ۔۔۔ شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ اْن کی بہن کم یو جونگ جنوبی کوریا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئیں۔ دورے کے دوران اْنہوں نے اپنے بھائی کی طرف سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو پیانگ یانگ میں سربراہ ملاقات کی دعوت دی تھی۔تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ اگر یہ سربراہ ملاقات حقیقتاً وقوع پزیر ہو جاتی ہے تو یہ بہت بڑی پیش رفت ہو گی۔ ایک تقریب کے دوران اْنہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کا یہ دورہ اچانک ہوا جس کی اْنہیں پہلے سے کوئی اْمید نہیں تھی۔ اْنہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ جنوبی کوریا میں بہت سی چیزیں مختلف اور عجیب ہوں گی لیکن یہاں آ کر احساس ہوا کہ بہت سی چیزیں ایک جیسی ہیں۔ کم یو جونگ نے اْمید ظاہر کی دونوں کوریا جلد متحد ہو سکیں گے اور جنوبی کوریا کے لوگ پیانگ یانگ میں لوگوں کو اپنا دوست پائیں گے۔
 

شیئر: