Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کیلئے نام مانگ لئے

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لئے عوام سے نام مانگ لئے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ جو بھی اچھے نام ہیں وہ بتائے جائیں تا کہ مشاورت میں ان پر بھی غور کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ نگران وزیراعظم کا تقرر اہم ذمہ داری ہے۔ کوشش ہو گی بہترین نگران وزیراعظم سامنے لایا جائے۔ نگران وزیراعظم کے اختیارات آئین میں واضح ہیں۔ اسے صرف روزمرہ کے امور حکومت چلانا ہوتے ہیں۔ دریں اثناءخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا۔ عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا۔آئندہ الیکشن کے بعد سیاست کے نئے راستے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کی سیٹ پہلی مرتبہ ہی تحریک انصاف کو ملی تھی جو ان سے چھن گئی۔ 
 

شیئر: