Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی اور پہلے انٹرنیشنل میچ کی خوشی برابر ہے،کرکٹرصہیب مقصود

ملتان: پاکستان کرکٹ کی ون ڈے ٹیم میں کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔گزشتہ رات نفسیات میں ماسٹر ڈگری ہولڈر حرا کومل کے ساتھ ان کے نکاح کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں ادا کی گئی۔ 31سالہ صہیب مقصود ملتان کے رہائشی ہیں۔انہوں نے نومبر 2013ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبو کیا تھا اور ٹیم کے ساتھ آخری میچ جنوبی 2016ءمیں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔نکاح محمد رمضان ضیاء الباروی نے پڑھایا۔ نکاح نامہ میں صہیب کی طرف سے حق مہر 50 ہزار درج کیا گیا۔کل ولیمہ ہو گا۔شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ صہیب اور حرا کومل نے بتایا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے۔ حرا نے کہا کہ صہیب کی وجہ سے اب کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔اس موقع پر صہیب مقصود نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون تھا لیکن محبت پر صرف بیوی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی اور پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خوشی برابر ہے۔صہیب مقصود کے والدین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا بیٹا سمجھدار اور فرمانبردار ہے، بیوی کو خوش رکھے گا۔دریں اثناءنکاح خواں نے صہیب کے والد کا نام نکاح نامہ پر غلط لکھ دیا جس کی تصحیح صہیب نے نکاح نامہ پر دستخط کرنے سے پہلے کرا دی۔ صہیب کے والد مقصود کی جگہ نکاح خواں نے نام مسعود لکھ دیا تھا۔

شیئر: