Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،امر یکہ تعلقات پر ایک صفحے پر ہیں،ایاز صادق

اسلا م آباد.. اسپیکر قومی اسمبلی ایا ز صادق نے کہا ہے کہ افغانستا ن ہما را ہمسایہ ملک ہے۔ پر امن افغانستان نہ صر ف پا کستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان امریکہ اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی سطح پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ جر منی کے سفیراور فیڈرل اکیڈمی آف سیکیورٹی پا لیسی آف جر منی کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے اسپیکر نے کہا کہ پا کستان خطے کے استحکا م میں دلچسپی رکھتا ہے۔ خطے میں امن اور اقتصادی استحکا م کے لئے سنجیدہ کو شش کر رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن اور افغانستان دہشتگردی کا شکا ر ہیں۔ دونو ں ممالک کو اس نا سور کی بنیا دی وجوہ کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا رلیمنٹ میں موجو د تما م سیا سی جما عتیں پاک،امر یکہ تعلقات پر ایک صفحے پر ہیں او ر چاہتی ہیں کہ خارجہ پالیسی کسی بھی قسم کا بیرونی دباونہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کی عزت اور وقار پر کو ئی سمجھو تہ کئے بغیر ہند کے ساتھ بہتر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر ہندکے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ممکن نہیں۔ بین الا قوامی برادری نے مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کے لئے توجہ نہیں دی تو نہ صرف بر صغیر بلکہ پو رے خطے میں امن کا قیا م اور پا ئیدار ترقی ایک خواب ہی رہے گا۔ 

شیئر: