Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلو بھری مرچیں‎

اجزاء:
بڑی ہری مرچ۔آدھ پاؤ
آلو۔ایک عدد (ابال لیں )
لال مرچ پاؤڈر۔چوتھائی چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ۔چوتھائی چائے کا چمچ
نمک  .حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ۔چوتھائی چائے کا چمچ
بیسن۔ آدھا پاؤ
پانی ۔ حسب ضرورت
املی کا گودا۔حسب ضرورت
کوکنگ آئل ۔ڈیپ فرائی کرنے کے لئے
ترکیب:سب سے پہلے ابلے ہوئے آلوؤں کو میش کر کے اس میں لال مرچ ،چاٹ مصالحہ،نمک ،املی کا گودا  اور زیرہ ملا دیں ۔ہری مرچوں میں درمیان میں کٹ لگا کر نمک لگا کر رکھ دیں ۔کچھ دیر بعد آلوؤں والا مکسچر ان  مرچوں میں بھر دیں ۔بیسن میں پانی ، نمک اور لال مرچ  ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کر لیں ۔اس کے بعد کوکنگ آئل گرم کریں ،مرچوں کو بیسن میں ڈپ کر کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں . مزیدار آلو بھری مرچیں تیار ہیں . پراٹھے کے ساتھ مزے سے کھائیں .
یہ بھی پڑھیں:برائیڈل جیولری ٹریڈز

شیئر:

متعلقہ خبریں