سلمان مجاہد بلوچ پر زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام

کراچی .. ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک خاتون نے تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔ علینہ خان نے گلشن اقبال تھانے میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام لگایا ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے انہیں پہلی مرتبہ 12 اگست 2014 کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمرے سے ویڈیو بھی بنائی۔ شادی کا وعدہ کر کے خاموش رہنے کا کہا لیکن جب زور دیا تو میرے بھائی کو اغوا کیا اور اسے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔علینہ نے الزام لگا یاکہ بنائی گئی ویڈیوز کے عوض 40 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ اگر مجھے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار سلمان مجاہد بلوچ ہوں گے۔دریں اثناءسلمان مجاہد بلوچ نے بھی ایک ماہ قبل علینہ خان کے خلاف 40 لاکھ روپے کی جعلسازی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔سلمان مجاہد بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ خاتون نے لاہور کے کینسر اسپتال میں اپنی والدہ کے علاج کی غرض سے مجھے سے 40 لاکھ روپے بٹورے۔ خاتون نے مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ کیا تو میں نے شک کی بنا پر مزید رقم دینے سے انکار کردیا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ خاتون نوسز باز ہے۔

شیئر: