Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#یوم حیا _

پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کو لوگوں نے یوم حیا قرار دیا ہے۔ اس مناسبت سے بدھ کو ٹویٹر پر اظہار خیال کیا گیا۔
محمد شہباز ٹویٹ کرتے ہیں: ہم اسلام سے محبت کرتے ہیں اور الحمد للہ مسلمان ہیں۔
ضیاءکا کہناتھا: الحمد للہ ہم مسلمان ہیں اور ویلنٹائن ڈے جیسی رسومات سے نفرت کرتے ہیں جو ہمارے اسلامی معاشرے کو تباہ کررہی ہے۔ اسلام آباد میں گندگی اور ناشائستگی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔
چوہدری عبدالشہباز ٹویٹ کرتے ہیں: حیا ایمان کا تقاضا ہے۔
ایم عمیر کا کہناہے : حیا او رایمان ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں۔ 
رفیدہ تحریر کرتی ہیں : روزانہ ہی یوم حیا ہونا چاہئے۔
عبدالوحید آفریدی نے ٹویٹ کیا : ویلنٹائن ڈے میں چھپے ہوئے تمام تباہ کن عناصر سے دور رہیں۔ مسلم نوجوانوں میں ایک سازش کے تحت اسے پھیلایا جارہا ہے۔ 
محمد عتیق ٹویٹ کرتے ہیں :ہم نوجوانوں کیلئے اصل امتحان کا وقت ہے۔
ایچ ایم عبداللہ ملک لکھتے ہیں : ویلنٹائن ڈے کو بڑا ساNOکہہ دیں۔
علی لکھتے ہیں : ویلنٹائن ڈے ہمارے مذہب کے منافی ہے۔
میئر شہر کے نام سے ایک ٹویٹ ہے : ویلنٹائن ڈے منانا یہودیوں اور عیسائیوں کا طریقہ ہے،محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کا نہیں۔
نبیل وڑائچ نے ٹویٹر پر مشورہ دیا کہ مسلمان ابھی اور اسی وقت حیا ڈے کے بارے میں ٹویٹر پر جاری مہم میں شریک ہوں۔
قیصر خان خٹک نے ٹویٹ کیا : شوہر او ربیوی ہی ایک دوسرے کے ویلنٹائن ہیں اور کوئی تیسرا نہیں۔
علی نے ٹویٹ کیا: حیا ایمان کا حصہ ہے ۔ باحیا زندگی ایمان کاحسن ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں