Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے 85ہزار عسکریت پسند شام بھیجے

بیروت... شامی مذاکرا ت کاروں کے ادارے کے سربراہ نصر الحریری نے واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے گزشتہ برسوں کے دوران شامی جنگ میں حصہ لینے کیلئے 85ہزار وظیفہ خوار تیار کئے۔ انہوں نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ شامیوں کے المیے کے خاتمے کیلئے ایرانی ملیشیاﺅں کا شام سے خروج ضروری ہے۔ ابھی تک ہم شامی بحران کے سیاسی حل کو ضروری سمجھ رہے ہیں۔ ہم شام کا آئینی نظام تیار کرکے سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں۔ شامی نظام حکومت اقتدار میں رہنے کیلئے ملک کو تقسیم کرنے پر تیار ہے۔ بشار الاسد کے اتحادی ہم پر زبردست دباﺅ ڈال رہے ہیں۔
 
 

شیئر: