Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج عودہ ویزہ ختم ہونے کے 2ماہ بعد ہی آن لائن منسوخی ممکن محکمہ پاسپورٹ

ریاض....محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ خروج و عودہ پر جانے والوں کا معاملہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے 2ماہ بعدہی ریکارڈ سے ہٹایا جاسکے گا۔ جوازات نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ اگر کوئی شخص خروج عودہ لیکر مملکت سے باہر گیا ہو اور واپس نہ آیا ہو تو ایسی صورت میں ویزے کی میعاد ختم ہونے کے 2ماہ بعد ہی آن لائن کارروائی کی جاسکے گا۔ جوازات سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔

شیئر: