Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجرفیڈرر:ٹینس کی تاریخ میں معمر ترین عالمی نمبر ون کھلاڑی

 ایمسٹرڈیم : شہرہ آفاق سوئس ا سٹار اور 20 مرتبہ کے ریکارڈ گرینڈ سلام چیمپیئن 36سال سے زائد عمر راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے معمر ترین عالمی نمبر ون کھلاڑی بن گئے۔ فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ کر یہ تاریخ رقم کی۔ انہوں نے رافیل نڈال کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ ہالینڈ میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی روبن ہاس کو 6-4، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ انہوں نے ہسپانوی ا سٹار اور اپنے روایتی حریف رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔

شیئر: