Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#راﺅ _انوار

نام نہاد انکاﺅنٹر اسپیشلسٹ راﺅ انوار کے بارے میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن زرداری کے ریمارکس پر ٹوئٹر استعمال کرنےوالوں نے بھی انتہائی برہمی کا اظہار کیا ۔ 
ضیاءالدین یوسفزئی لکھتے ہیں: مفرور اور بھگوڑے راﺅ انوار کےلئے ”بہادر بچہ“ کے ریمارکس پاس کر کے سابق صدر نے کروڑوں پختونوں کو مایوس کیا جو ” نقیب کےلئے انصاف “ کےلئے کوشاں ہیں ۔ 
اجمل خان وزیر کا ٹوئٹ ہے: راﺅ انوار کی تعریف اور اس بھگوڑے کا دفاع کر کے زرداری نے ثابت کر دیا کہ انکا وزن راﺅ انوار کے پلڑے میں ہے ۔ 
حمزہ عباسی ٹوئٹ کرتے ہیں: مسٹر زرداری ! تم پر شرم آتی ہے۔ وہ تمہارا آدمی ہے اسی لئے تم نے اسکی تعریف کی ۔ 
مرتضیٰ علیشاہ نے ٹوئٹ کیا: آصف زرداری کی طرف سے راﺅ انوار کا دفاع حیرت انگیز ہے ۔ اس پولیس افسر کے ہاتھوں پر معصوم لوگوں کا خون ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ زرداری اسکے ترجمان بن گئے ہیں ۔ 
سہیل چیمہ ٹوئٹ کرتے ہیں :اگر عمران خان یہ الفاظ کہے ہوتے جو زرداری نے کہے ہیں تو اب تک لبرل اور جیو کا پروردہ میڈیا اینکر انہیں خوب تنقید کو نشانہ بناتا لیکن زرداری نے جو کچھ کہا کہ اس پر سب خاموش ہیں ۔ 
جبران ٹوئٹ کرتے ہیں: زرداری نے اپنے ریمارکس پر خود سے معذرت نہیں کی ۔انہوں نے غیر ارادری طور پر ریمارکس پاس نہیں کئے تھے بلکہ ہم سب نے متحد ہو کر انکی خدمت کی ۔ طاقت کے نشے میں چُور لوگوں کا گھمنڈ اسی طرح توڑا جاتا ہے ۔ 
گل بخاری کہتے ہیں :پیپلز پارٹی کے باشعور عناصر نے اپنے لیڈر سے ریمارکس واپس لینے کےلئے کہا لیکن ریمارکس اتنے واضح اور تفصیلی تھے کہ چھپ نہ سکے ۔ 
نائیلہ عنایت لکھتی ہیں: آصف زرداری کو نقیب کے خاندان والوں سے ملاقات کرنا اور انہیں راﺅ انوار کی بے گناہی کے بارے میں بتانا چاہئے ۔ انکے ریمارکس شرم کی بات ہے ۔ 
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں