Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہری مرچ کے فوائد‎

 ہری مرچ مدافعاتی نظام کو مضبوط بناتی ہے .  یہ امیون سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں .  ہری مرچ کا استعمال اگر سلاد کے ساتھ کیا جائے تو  اس میں موجود وٹامن سی ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے .  ٹھنڈک ،  کھانسی اور پھیپھڑوں کے کینسر میں بھی ہری مرچ کھانے سے افاقہ ملتا ہے  . یہ ٹشوز کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نئے بلیڈ سیل بنانے کا کام بھی انجام دیتی ہیں ساتھ  ہی ہڈیوں کی مضبوطی اور  ان کی حفاظت کو بھی یقینی بناتی ہے . 
 اپنی روز مرہ کی خوراک میں ہری مرچوں کا لازمی استعمال کرنے والے افراد کے چہروں پر بڑھتی عمر کے اثرات بہت دیر سے ظاہر ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود اجزا کے وجہ سے چہرے پر جھریاں جلد نمودار نہیں ہوتی    . ہری مرچ کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اپنے روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں لیکن  کم مقدار میں  استعمال  کریں.  مرچ کا  بہت زیادہ مقدار میں استعمال پیٹ اور معدے کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے . 

شیئر: