Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین کا دفاع ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے

افواج پاکستان کی سعودی عرب تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں اعلامیہ مسلم لیگ(ن) سعودی عرب
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کی طرف سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالمجید گجر صدر ریاض ریجن رانا خالد اکرم سینیئر نائب صدر رانا خادم حسین چیف میڈیا کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک محمود اعوان نائب صدر رانا اشرف جنرل سیکرٹری ناصر محمود آرائیں صدر یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یعقوب صدر آزاد کشمیر حاجی احسان دانش ملک محمود ڈوگر سمیت دیگر  ایگزیکٹو باڈی کے ممبران  مرکزی صدر آل پاکستان اوورسیزآرگنائزیشن سعودی عرب محمد یوسف خالد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی قوم ہم تن من دھن سے سعودی عرب کے دفاع کیلئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے سعودی عوام اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا مکمل ساتھ دیا چاہے قدرتی آفات ہوں یا مالی مشکلات خاص طور پر ایٹمی دھماکوں کے وقت مالی پابندیاں اور بیت اللہ اور بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع لہذا حکومت پاکستان اور قائد  نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے اس اقدام کی نہ صرف مکمل حمایت کرتے ہیں بلکہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور افواج پاکستان کو ارض مقدس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں موجود ہر پاکستانی تن من دھن سے آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں اپنی افواج اور تمام سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔

شیئر: