Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی شعبدہ باز 23فٹ کی بلندی سے گر کر زخمی

آنزیرو سوزینکس، روسی سائبیریا ..... روس کے اس علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری جشن بہاراں اختتام پذیر ہے اور باخبر ذرائع کا کہناہے کہ جشن کے آخری دن ایک شخص نے  بہت ہی اونچے ستون پر  بغیر کسی حفاظتی بندوبست کے چڑھنے کی کوشش کی۔ جو حماقت ثابت ہوئی اور وہ ستون کی بلندی تک پہنچنے کے بعد خود پر قابو نہیں رکھ سکا او ر23فٹ نیچے گر کر اسپتال زخمی ہوکر پہنچ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس کی کئی پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ دماغ پر بھی چوٹ آئی ہے مگر وہ پھر بھی خطرے سے باہر ہے اسی لئے اسے انتہائی نگہداشت کے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ یہ حادثہ دیکھنے والے بھی اپنا دل پکڑ کر بیٹھ گئے کیونکہ کرتب دیکھنے کیلئے جمع ہونے والے افراد بیک وقت چیخنے چلانے لگے اور اسکی مدد کو دوڑے تاہم ایمبولینس آنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی اسلئے اسے اسپتال پہنچانا ممکن ہوسکا۔ حماقت آمیز کرتب کا مظاہرہ کرنے والے شخص کا نام الیگزینڈر بتایا گیا ہے اور وہ نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں صرف نیکر پہن کر ایسے جان جوکھم کا کام کرنے چلا تھا۔ الیگزینڈر کی عمر 28سال بتائی جاتی ہے مگر اس نے جو بچکانہ  حرکت کی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید وہ ابھی تک ذہنی طورپر بالغ نہیں ہوا ورنہ ایسی جان لیوا حماقت نہیں کرتا۔ وڈیو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے جان سے زیادہ اپنی واہ واہ کی پروا تھی۔ مگر واہ واہ کا منظر وہ خود بھی نہیں دیکھ سکا کیونکہ نیچے گرنے کے بعد اس کی حالت دگرگوں ہوچکی تھی۔ یہ اور بات ہے کہ وہ بے ہوش نہیں ہوا تھا۔ اسپتال میں اس کے دماغ کی اسکیننگ کی جارہی ہے تاکہ اندازہ ہوسکے کہ کہیں اسکے دماغ میں تو چوٹ نہیں آ ئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -امریکہ نے لیزروں سے لیس خطرناک ڈرونز کی تیاری شروع کردی

شیئر: