Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں‎

اگر ڈاک کے ٹکٹ کسی جگہ پڑے پڑے آپس میں چپک گئے ہو ں تو ان کو علیحدہ کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں کچھ دیر بعد آسانی سے علیحدہ ہو جائیں گے اور ان کی گوند بھی قابل استعمال رہے گی .
اگر بچے کے کینوس کے جوتے بہت بد رنگ ہو چکے ہیں تو آپ کپڑے پر پینٹ کرنے والے رنگ سے جوتے پر دلکش نقش ونگار بنا دیں وہی جوتا بچہ شوق سے پہنے گا .
مٹر کو ابالنے کے بعد اگر ان پر فوراً  ٹھنڈا پانی ڈال دیا جائے تو ان کی سبز رنگ بہت خوشنما رہتی ہے۔
قیمتی اور نازک قسم کی کراکری کوپیک کرتے ہوئے  یا الماری میں رکھتے ہوئے ہر دو پلیٹوں کے درمیان کاغذ رکھیں اس طرح ان پر خراشیں نہیں پڑیں گی۔
اگر پریشر ککر کوکر کھولتے ہوئے خداناخواستہ اس کے اندر کا مواد  ٓپ پر گر جائے  تو  جلن کو دور کرنے کے لیے صابن کی جھاگ  اس جگہ پر لگائیں  حتیٰ کہ آپ کو سکون محسوس ہونے لگے ۔
 

شیئر: