Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی

کویت: کویت میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی۔کویتی سینٹرل بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 2017ءکی تیسری چوتھائی کے دوران کویت میں مقیم غیرملکیوں نے مجموعی طور پر0.94بلین دینار کی ترسیلات کیں۔
مزید پڑھیں:کویت: فریزرسے ملنے والی خادمہ کی نعش فلپائن پہنچا دی گئی
 غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 2012ءکے بعد پہلی مرتبہ اتنی کمی واقع ہوئی ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں کمی کی بنیادی وجہ کویت میں مہنگائی ہے۔
مزید پڑھیں: غلام دستگیر کی کویتی وزیر دفاع سے ملاقات
حکومت نے کئی اہم شعبوں میں سبسڈی ختم کردی ہے جس کے باعث مختلف اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سرکاری اداروں میں غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے سے بھی ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: