Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کیلئے نئے فرانسیسی ہتھیار

ریاض.... فوجی ماہرین نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو حال ہی میں فرانس سے جو ہتھیار ملے ہیں وہ انتہائی ترقی یافتہ ہیں۔مملکت کو فرانس نے انتہائی ترقی یافتہ میزائل ، بکتر بند گاڑیاں اور کمین گاہوں کی مزاحمت نیز بارودی سرنگوں سے نمٹنے والا سسٹم دیا ہے۔ پورے سسٹم کو 10منٹ کے اندر موثر کیا جاسکتا ہے۔ یکبارگی 4میزائل 4نشانوں پر 6سیکنڈ کے اندر داغے جاسکتے ہیں۔ مزید میزائل داغنے کیلئے 2افراد کی مدد سے 15منٹ درکار ہونگے۔
 
 

شیئر: