Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20لاکھ ڈالر میں اردنی شہریت

عمان.... لبنانی پارلیمنٹ کے 18ارکان نے اردن کے قانون شہریت پر تشویش کا اظہار کردیا۔ قانون میں ایسے کسی بھی غیر ملکی کو جو 20لاکھ ڈالر لائے اور 20اردنی شہریوں کو روزگار دلائے اردنی شہریت حاصل کرسکے گا۔ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم ہانی الملقی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریت کے قانون میں ایسی تبدیلی کی جائے جس کے بموجب یہودی سرمایہ کاروں کو اردنی قانون شہریت سے فائدہ اٹھانے سے روکا جاسکے۔اردن کے وزیر صنعت و تجارت نے واضح کیا ہے کہ 500سے زیادہ سرمایہ کاروں کو سالانہ شہریت نہیں دی جائیگی ۔اس طرح کی پابندی لگائی جانے والی ہے۔ 
 

شیئر: