Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے پالتو بلی کو مصافحہ کرنا سکھا دیا

لندن  ..... وہ جو کہتے ہیں کہ جانور کو بھی اگر محبت اور شفقت سے کوئی بات سکھائی جائے تو وہ سیکھ لیتے ہیں۔ یہ مقولہ عرصہ دراز سے زبان زدو خاص و عام ہے مگر اب اسکی ایک اور حقیقت سامنے آگئی ہے۔ یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو میں جو اجراء کے فوری بعد وائرل ہوچکی ہے یہ پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ایک خاتون نے اپنی پالتو کالی بلی کو مصافحہ کے آداب اور طور طریقے سکھائے اور معاشرتی انداز میں بات کی جائے تو اسے’’ مہذب‘‘ بنادیا۔ وڈیو میں صاف پتہ چلتا ہے کہ خاتون  نے اسے سکھانے کے لئے فرش پر قالین بچھایا اور پھر اسے آہستہ آہستہ مصافحہ کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح سکھایا کہ پہلے اسکی جانب اپنا ہاتھ بڑھایا مگر یہ پہلی کوشش ضائع ہوئی کیونکہ بلی یہ سمجھی کہ شاید مالکن اسے کھانے کی کوئی چیزدے رہی ہے مگر مالکن کا ہاتھ خالی تھا اس کے بعد بلی کی طرف خاتون نے اپنا ہاتھ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور جب متعدد بار بلی کے سامنے خالی ہاتھ سامنے آیا تو بلی نے بھی نقل کی اور مالکن سے ہاتھ ملالیا۔ اپنی کامیابی پر خاتون اتنی خوش ہوئیں کہ انہوں نے بلی کو گلے سے لگالیا اوردوبارہ اسکی تربیت شروع کردی۔ اب بلی اپنے آپ ہی مہمانوں کی طرف مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھاتی ہے اور دیکھنے والے حیران ہوتے ہیں کہ آخر اس نے یہ آداب کہاں سے سیکھے؟یہ تربیت کئی مراحل پر مشتمل تھی او راس دوران خاتون نے اپنی حرکات سے بلی کو سمجھا دیا کہ کسی کی طرف ہاتھ بڑھانے کے کئی مقاصدہوسکتے ہیں او راسی طرح مختلف طریقے بھی۔ وڈیو جاری ہونے کے بعدلوگ حیران ہیں  اور خاتون کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کررہے ہیں تاہم ابتک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ وڈیو کب اور کہاں تیا ر ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ملاوی جھیل سے انسانی ہونٹوں والی حیرت انگیز مچھلی دریافت

شیئر: