Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں قیمتی موٹر بائیک ’’کریش‘‘ کردی گئی

روم ....   روم میں مختلف دھاتوں کی مانگ جب سے بڑھی ہے جگہ جگہ اسکریپ جمع کیا جارہا ہے اور اسکے لئے ہر وہ چیز جو دھات سے تیار کردہ ہو کو توڑنے کا کام ہورہا ہے تاکہ اس میں سے نکلنے والی دھاتیں دوسرے مقاصد میں استعمال ہوسکیں مگر اتفاقات کو کیا کہا جائے کہ ایک انتہائی قیمتی موٹر بائیک بھی  اس لپیٹ میں آگئی او رکرشنگ مشین نے اس موٹر بائیک کو چور کرکے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق  سوزوکی  ٹی ایل  100 آر بائیک جسکی قیمت 16ہزار پونڈ بتائی جاتی ہے۔ یہ سپر بائیک چیمپیئن شپ کے عالمی مقابلے میں حصہ لینے والے بائیکر کیلئے تیار کی گئی تھی  تاہم ابھی اصل خریدار تک یہ بائیک پہنچی ہی نہیں تھی کہ یہ اتفاقی حادثہ رونما ہوگیا۔ تباہ ہونے والی بائیک کا انجن 135ہارس پاور کا تھا ۔ اس قسم کی بائیک کی تیاری سوزوکی کمپنی نے 2003ء میں بند کردی تھی کیونکہ اسے ماحولیات کیلئے خطرناک قرار دیا گیا تھا کیونکہ اس سے گیس او رپیٹرول کا اخراج کچھ زیادہ ہی ہورہا تھا۔

مزید پڑھیں:- - - - - - -روسی شعبدہ باز 23فٹ کی بلندی سے گر کر زخمی

شیئر: