Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کردیئے

 
  اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور تمام فیصلے کالعدم ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ امیدواروں کو نئے ٹکٹ جاری کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کراد ئیے۔ نئے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے دستخطوں سے جاری کئے گئے ۔ راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن پہنچ کر نئے ٹکٹ جمع کرانے کی تصدیق کی۔عدالتی فیصلے سے سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر تمام فیصلوں بشمول سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی تھی۔
 

شیئر: